کراچی میں فرش پر آٹا گرا کر چوری کرنیوالا گروہ سرگرم

کراچی میں نوسر باز گروہ نے آٹا فرش پر گرا کر چوری کا نیا انداز اپنا لیا. انسانی ہمدردی حاصل کر کے نوسر بازی کی یہ واردات گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ممتاز موبائل مال میں ہوئی.موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نے آٹے سے بھرا شاپر فرش پر گرایا جس کے بعد اس کے ساتھی نے قریبی دکان سے چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔ موبائل مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں نے ملزمان کے طریقہ واردات کا تمام بھانڈا پھوڑ دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ دکانوں کے درمیان ایک نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گرا دیتا ہے اور بیٹھ کر پریشانی کے عالم میں افسوس کرنے لگتا ہے جس کے بعد آس پاس کے دکاندار جمع ہو کر اس سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں اسی دوران اس کے ساتھی نے قریبی دکان کے کیش کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگیا۔متاثرہ دکاندار نے گلشن اقبال تھانے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور رپورٹ جمع کرا دی ہے۔د کانداروں نے تاجر برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کرنے والے ملزمان پر توجہ رکھیں

A group that steals flour by dropping it on the floor is active in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں