کراچی کے علاقے ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔درخشاں پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھیں.تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈھ نامی منشیات برآمد ہوئی جس پر گاڑی میں موجود خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں منشیات فروشی کےدھندے میں ملوث تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم تھا تاہم ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
