شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے ائیر پورٹ جانے والے اہم ناتھا خان پل پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا ہے۔شارع فیصل ناتھا خان برج پر گڑھا پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گڑھےکی مرمت کرنے والے انجینئر علی شیرکا کہنا ہےکہ مرمت کا کام مکمل ہونے میں کم از کم 10 دن لگ سکتے ہیں۔ایئرپورٹ کی جانب شاہراہ فیصل پر ٹریفک رک رک کر جا رہی ہے جس سے سفر کرنے والوں کو بے حد پریشانی ہو رہی ہے۔ انجینئر علی شیر کا کہنا ہےکہ ناتھا خان پل کے نیچے سے نشےکے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔ سریا مسلسل چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔
