محکمہ صحت سندھ نےکے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی 29 سالہ نوجوان نیگلیریا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا کی تصدیق مریض کے انتقال کے بعد 12 ستمبر کو ہوئی رواں سال نیگلیریا سے اموات کی تعداد میں 5 ہوگئی۔ مریض کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں 11 ستمبر کو مریض کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال نیگلیریا سے کراچی میں پہلی موت 23 فروری کو ہوئی تھی جب گلشن اقبال کی رہائشی ایک 36 سالہ خاتون 23 فروری کو ایک نجی اسپتال میں اس مہلک انفیکشن سے انتقال کر گئی تھیں۔
