کراچی:
شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔نیوز ویلی کے مطابق حادثہ لیاقت آباد نمبر چار ارم بیکری کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا مشتعل افراد نے ٹرالر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہےپولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں حادثے کی وجہ تیز رفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔