کراچی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر کے قریب ٹینکرز کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے میں ملوث ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا مشتعل افراد نے سڑک بلاک کردی۔متوفی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت محمد دانیال کے نام سے کی گئی ہے حادثے کے بعد مشتعل افراد نے منگھوپیر کی سڑک بلاک کردی واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔کراچی میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے.رواں ماہ کے 10 روز کے دوران شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 22 شہری جانیں گنوا بیٹھے۔اضح رہے کہ کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر آج شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Another motorcyclist died after being hit by a tanker in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں