کراچی کے علاقے گلبائی میں ڈمپر کی چنگچی رکشے کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا اور ان کے والدین زخمی ہوگئے تاہم دیگر 2 بچے محفوظ رہے جبکہ مشتعل ہجوم نے ڈمپر نذر آتش کر دیا۔شیر شاہ میں گلبائی چورنگی پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی 10 سالہ سمامہ جابحق جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتور کی رات جوڑا اپنے تین بچوں کے ہمراہ چنگچی رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک ڈمپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 10 سالہ سمامہ جاں بحق جبکہ اس کے 28 سالہ والد رضوان احمد اور 33 سالہ والدہ زخمی ہو گئے، تاہم جوڑے کے دو بچے حادثے میں محفوظ رہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ پر علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا جنہوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ۔سمامہ 3 بہن بھائی میں سب سے بڑا تھا سمامہ واالدین کے ساتھ کھارادر سے کھانے کھا کر واپس گھر کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ شیر شاہ گلبائی کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر ماردی
