کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کیسز میں اضافہ

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔

عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سو سے زائد مریض ڈینگی، ملیریا اورچکن گونیا کے لائے جارہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں روزانہ 1600 مریض چیک اپ کے لئے لائے جاتے ہیں، ان میں تین سو سے زائد مریض چکن گونیا ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے بعد شہر میں مچھر مار اسپرے کا نہ ہونا بیماری پھیلنے کی وجہ ہے۔

کے ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے پاس مچھر مار اسپرے کیلئے سو گاڑیاں تھی ۔

جو اب صرف تیس رہ گئی ہیں، ان گاڑیوں سے شہر میں اسپرے ناکافی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں