کراچی میں کل 30 ستمبر کو بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل شدید گرمی کے بعد درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ماہر موسمیات جواد میمن نے مزید بتایا کہ کراچی کے مضافات میں آج کہیں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور 30 ستمبر کو شہر میں کہیں کہیں بارش کا امکان موجود ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ شہر میں گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے کراچی میں پوسٹ مون سون مضبوط ہوا کے کم دباؤ سے سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں کے تسلسل کے ساتھ منگل تک کو شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے اس دوران 38 ڈگری کی گرمی 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے اس کے بعد منگل کو شہر کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش متوقع ہے۔اس وقت ہوا کا واضح کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے ہوا کا یہ کم دباؤ مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کل 30 ستمبر کو بارش کا امکان

اپنا تبصرہ لکھیں