کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ملوث نکلے

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہےگرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔تفیتشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ یسرا ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہے جبکہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔واضح رہے کہ تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر رکی۔گاڑی میں سوار دو مسلح مرد اور تین برقعہ پوش خواتین نے اسے یرغمال بنا کر گھر میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ایک ملزم ایف آئی اے سے مشابہہ وردی پہنے ہوئے تھا ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر سالک کے گھر میں داخل ہوئے ایک برقعہ پہنے خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آیا اور ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا گیا۔ملزمان گھر کے اندر داخل ہو کر اسلحے کے زور پر نقد 13 کروڑ روپے، آئی فون گوگل پکسل سمیت 9 موبائل فون، 20 قیمتی گھڑیاں، ایک اسمارٹ واچ، 25 پرفیوم، 2 لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزمان کی شناخت کرکے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں دو خواتین یسرا، نمرا اور ان کا بھائی شہریار شامل ہیں جبکہ ایک اور شریک ملزم شہروز کی تلاش جاری ہے۔

TikTok siblings involved in Rs 130 million robbery in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں