کراچی کی کچی بستی میں اسکول کے بچے تبدیلی کے سفیر بننے کے لیے پُر عزم

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ بروجیکٹ نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے عیسیٰ نگری کے نیو وے اسکول میں بچوں کے لیے صفائی اور صحت کے بارے میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد بچوں کو صاف پانی کے استعمال، صفائی کے اصولوں اور روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ چنٹو اور چینا کے کرداروں پر مبنی ڈرامہ کے ذریعے تعلیم کی اہمیت، ہاتھ دھونے کے فوائد، اور گندگی سے بچاؤ جیسے اہم موضوعات کو آسان انداز میں پیش کیا گیا۔بچوں کو سمجھانے کے لیےاسکرین پر حفظانِ صحت سے متعلق نظمیں سنائی گئیں اور تصویری پیغامات دکھائے گئے.اس سیشن میں بچوں کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں صفائی سے متعلق تجربات اور باتیں سب کے ساتھ شیئر کریں۔ آخر میں صفائی اور صحت سے متعلق پمفلٹس بھی بچوں میں تقسیم کیے گئے، تاکہ یہ پیغام ان کےگھر والوں تک بھی پہنچ سکے۔بچوں نے نہ صرف ان سرگرمیوں سے لطف اُٹھایا بلکہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے گھروں اور محلے میں بھی صفائی کا خیال رکھیں گے اور دوسروں کو بھی یہ باتیں سکھائیں گے۔

School children in Karachi’s slums determined to become ambassadors of change

اپنا تبصرہ لکھیں