کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ کراچی کے علاقوں ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ شاہ فیصل، ماڈل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس موقع پر لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا دیگر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عوام کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ گھبرائیں نہیں یہ جھٹکے غیر معمولی نہیں ہیں اور خوف کا باعث نہیں ہونا چاہیے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے ہیں مگر یہ زیادہ محسوس نہیں ہوتے گر چونکہ یہ شدت 3 سے زیادہ تھی اس لیے شدت محسوس ہوئی۔
