کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

شہر قائد میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملیر، شاہ لطیف، بھینس کالونی اور قائدآباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکزکراچی کے علاقے قائد آباد کےقریب تھا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے سطح زمین کے نسبتاً کم گہرائی میں پیدا ہوئے جس کی وجہ سے ان کا اثر زیادہ محسوس ہوا۔ تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Earthquake tremors felt in different areas of Karachi for the fourth time since yesterday

اپنا تبصرہ لکھیں