کراچی کے ملینیئم مال میں خوفناک آتشزدگی. آگ پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا

گلستان جوہر کے ایک بڑے شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف ملینیئم مالریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مال کے کنٹرول روم میں لگی جس کے بعد شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے چھت تک جا پہنچے ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آگ نے شاپنگ مال کی عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہےآتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے 12 فائر ٹینڈر اور دو اسنارکل موقع پر پہنچ گئیں جو آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ آگ پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور ریسکیو ٹیمیں پوری قوت کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Terrible fire breaks out at Millennium Mall in Karachi. Fire partially brought under control

اپنا تبصرہ لکھیں