کرم مسئلے پر ناصر عباس علی امین پر پھٹ پڑے

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے مسئلے پر علی امین گنڈاپور نے ہمیں مشکل جگہ لاکھڑا کیا انہیں صرف اقتدار چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے کی سب کو ہوس ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اقدام سے مایوسی ہوئی انھیں احساس نہیں کہ ان کے اقدامات سے آزادی اور عدل کی جدوجہد کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہونے والا مسئلہ تھا اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو اتنی جانیں نہ ضائع ہوتیں۔علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین پر نہ چلنے کی وجہ سے بحران کا شکار ہو چکا ہے پاکستانی آئین کے حساب سے عدلیہ کی قوت ختم کردی گئی ہے ہمارے اسلاف کے بنائے آئین کو تباہ کر دیا گیا ہے ایڈ ہاک بنیادوں پر پاکستان کو چلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں