کرم میں امن و امان کے لیے مذاکرات کامیاب

کرم میں امن و امان کے لیے مذاکرات کامیاب ہوگئے دونوں فریقین کی جانب سے پنتالیس پنتالیس افراد نے دستخط کئے راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے فیصلہ کیا گیا کہ سیز فائر ہوگا گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھا جائے گادونوں فریقین بنکرز اور مورچے ختم کریں گے نقصانات کا ازالہ صوبائی حکومت کرے گی.جرگہ ممبر ملک ثواب خان نے بتایا کہ فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے معاملات طے ہوگئے اور تحفظات دور ہوگئے ہیں۔ فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور گورنرہاؤس میں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ فریقین 14 نکات پر رضا مند ہوگئے۔معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کرکام کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں