کرپٹو کرنسی ڈیلر کا اغوا پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار

کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے کے الزام پر کراچی کی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ان کے قبضے سے قبضے سے چالیس ہزار ڈالرز برآمد کرلیے گئے ہیں۔منگھوپیر پولیس نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے 34 کے تحت پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس نامعلوم مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ متاثرہ شہری ارسلان کے مطابق وہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور کا رہائشی اور کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے۔ 25 دسمبر کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس 5 مبینہ پولیس اہلکار رہائشی سوسائٹی میں داخل ہوئے اور مجھے چہرے پر چادر ڈال کر صدر پاسپورٹ آفس لے گئے.مدعی کے مطابق مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر میرے موبائل فون کی مدد سے اکاؤنٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور میرے موبائل فون کو ری سیٹ کر کے مجھے واپس کر دیا جب کہ میری جیب میں موجود 8 ہزار روپے بھی چھین لیے اور مجھے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے.ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلکاروں نے شہری سے 4 لاکھ روپے بھی وصول کئے تھے، پولیس لین دین کے تنازع پر نوجوان کو اغوا کرکے سی ٹی ڈی سیل لے گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں