کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کردیا۔ کہا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیار رہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی کسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔محسن نقوی نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطہ اور تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے سے متعلق وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

Announcement of full activation of civil defense in tense situation

اپنا تبصرہ لکھیں