کمشنر کراچی حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹسوری اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے بھی ایکشن کا حکم دیا تھا .نیوز ویلی کے مطابق کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔کمشنر حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے. ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری تک شہر میں حادثات کے نتیجے میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہو چکے ہیں۔