پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی پائلٹ کی پاکستانی تحویل میں ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں ہے انہوں نے انڈیا کی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں سوشل میڈیا پر ہی ہیں تاہم واضح کرتا ہوں کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔دوسری جانب پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
