سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا پیغام ملا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے پیغام ملا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں ہم آپ کی پارٹی کو سیاسی اسپیس دیں گے لیکن آپ کو ہاؤس اریسٹ کر کے بنی گالہ میں منتقل کر دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے جواب دیا ہے کہ پہلے باقی تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو میں جیل میں رھ لوں گا لیکن کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا. ہاؤس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جاؤں گا-عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے مطالبات کے حوالے سے کمیٹی کمیٹی ہی کھیلا جا رہا ہے، تاہم اگر مذاکرات سے مثبت نتائج آئے تو ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی مہم روک دی جائے گی یہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک احتجاج ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے آپ کا کپتان ڈٹا ہوا ہے .میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ترسیلاتِ زر کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 2025 حقیقی آزادی کا سال ہے. انشااللہ 2024 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا ظاہر ہے آزادی مشکل سے ہی ملتی ہے.