کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں میٹھے پانی کی آمد سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار

ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کا بتانا ہےکہ اس وقت کا ماحول سمندری حیات کے لیے سازگار ہے یہی وجہ ہے کہ مچھلیوں اور جھینگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق حالیہ بارشوں کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار اہم وجہ ہے .سیلاب کی بدولت موجودہ دنوں دریائے سندھ سے تین لاکھ کیوسک جو اندازاً 60 لاکھ ایکڑ فٹ بنتا ہے وہ مختلف راستوں سے سمندر میں داخل ہو رہا ہے سمندر سے مچھلی پکڑنے کا تناسب گزشتہ برس اگر 30 فیصد تھا تو وہاں اب 90 فیصد ہوگا جس سے مقامی لوگوں پر معاشی حوالے سے اچھے دن آنے والا ہیں۔ سیلابی پانی کے اضافے سے تمر کے جنگلات بڑھے گے جھینگوں اور مچھلیوں کی پیداوار بڑھے گی اور میٹھا پانی خوشحالی لائے گا.

کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں میٹھے پانی کی آمد ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار

اپنا تبصرہ لکھیں