کوہ سلیمان میں آگ بے قابو. چلغوزے و زیتون کے درخت راکھ کے ڈھیر بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان کے کوہ سلیمان کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔جس سے زیتون، چلغوزے، نشتر، اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔ شعلوں سے جنگلی حیات اور پرندوں کو بھی نقصان پہنچا ہے علاقے میں وائلڈ لائف اور فارسٹ ڈپارٹمنٹ نے آگ بجھانے کے انتظامات نہیں کیے.ڈیرہ اسماعیل خان کوہ سلیمان کے قدرتی چلغوزے اور زیتون کے باغ میں اگ پچھلے آٹھ گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے مگر بجھانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہیں آگ پانچ کلومیٹر شمال کی سائیڈ پر پھیل چکی ہے اور جنوبی سائیڈ پر بھی دو کلومیٹر سے زائد جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت ان قدرتی جنگلات میں ہر ماہ آگ بھڑک اٹھی ہے مگر محکمہ جنگلات اس حوالے سے قدرتی زیتون اورچلغوزے کے جنگلات کو بچانے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات کرنے سے قاصر ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر مختلف چرند پرند بھی موجود ہیں اور ان کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں