اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین نے ایک الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو کھانے کے خراب ہونے سے پہلے ہی خبردار کر دیتی ہے۔
یہ الیکٹرانک زبان ذائقہ کا پتہ لگاتی ہے اور اس بات کا تعین کر سکتی ہے کہ کھانا خراب ہونے سے کتنا قریب یا دور ہے۔
ہم عام طور پر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کوئی چیز کھانے کے قابل ہے یا نہیں۔ کچھ لوگ، اپنے تجربے کی بنیاد پر، بتا سکتے ہیں کہ کچھ خراب ہونے والا ہے۔
معروف جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک زبان کے ماہرانہ تجزیے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت فیصلہ سازی میں کتنی مدد کر سکتی ہے۔
الیکٹرانک زبان بنانے کے لیے ماہرین نے آئن حساس فیلڈ ایفیکٹ ٹرانزسٹر تیار کیا ہے۔ یہ آلہ کیمیائی رد عمل کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اندر نصب ایک سینسر ہر مائع میں موجود آئنوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتا ہے اور اس معلومات کو ایک برقی سگنل میں تبدیل کرتا ہے جس کی تشریح کمپیوٹر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔