نیل پالش کو خواتین کہیں خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ تو کہیں اپنے ہاتھوں کیلئے لازم و ملزوم سمجھتی ہیں لیکن کیا کو علم ہے کہ آپ کی یہ نیل پالش کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہے؟
نیل پالش کو کینسر سے جوڑنے کا دعویٰ سوشل میڈیا انفلوئنسر صوفیا ایسپرنزا نامی خاتون کی جانب سے سامنے آیا۔
صوفیا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیل پالش میں موجود اجزا سے متعلق معلومات حاصل ہونے کے بعد سالوں پہلے نیل پالش لگانا چھوڑدی تھی۔
نیل پالش کی تیاری میں شامل ہونے والا ایک کیمیکل ٹرائی فینائل فاسفیٹ ہے جب کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کیمیکل جسم میں ہارمونز حتیٰ کہ تولیدی نظام میں بھی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔
*نیل پالش میں شامل فارمل ڈیہائیڈ کو الرجی کے مسائل حتیٰ کہ کینسر کے اسباب سے منسلک کیا جاتا ہے۔