کینیڈا میں عام انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب

کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب ہوگئے۔اس الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواران حصّہ لے رہے تھے۔اسکار بورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمٰی زاہد، مسی ساگا ایرن ملز سے اقرا خالد اور برامپٹن چِنگوزی پارک سے شفقت علی کامیاب ہوئے۔اٹاوہ سینٹر سے یاسر نقوی، پیئرفونڈز ڈالرڈ سے سمیر زبیری اور ہملٹن سینٹر سے اسلم رانا لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتے ہیں۔یاسر نقوی،سمیر زبیری،سلمٰی زاہد، اقرا خالد اور شفقت علی پہلے بھی ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں،اسلم رانا پہلی بار رکنِ پارلیمنٹ بنے ہیں۔

6 Pakistani-Canadians win general election in Canada

اپنا تبصرہ لکھیں