چینی کوہ پیما گوان جنگ منگل کی رات دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے اترتے ہوئے گرنے والے پتھروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔چینی کوہ پیما گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو سر کیا تھا حادثہ کیمپ ون اور ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔پاکستان الپائن کلب کے نائب صدر کرار حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا جو کہ پتھروں کے گرنے کے لیے بدنام ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ گوان پیر کے روز کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔پیر کو مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نےکے ٹو کو سرکیا تھا۔
