کے الیکٹرک کی ممبر نیپرا کو رات تک شہر بھر میں بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی

کےالیکٹرک حکام نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر رفیق احمد شیخ کو یقین دہائی کروائی ہے کہ رات ساڑھے 9 بجے تک باقی فیڈرز پر بھی بجلی بحالی کر دی جائے گی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ممبر نیپرا کو چیف ایگزیکٹیو افسر کے الیکٹرک اور کمپنی انتظامیہ نے موجودہ شدید بارشوں کے دوران بجلی سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی رفیق احمد شیخ نے کے الیکٹرک ٹیموں کو شہریوں واملاک کی الیکٹرکل سیفٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بارش کے دوران بجلی سے محروم ہونے والے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک حکام نے ممبر نیپرا کو آج رات 09:30 تک باقی ماندہ فیڈرز پر بھی بجلی بحالی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔رفیق احمد شیخ کی جانب سے موجودہ ایمرجنسی کی صورتحال میں کےالیکٹرک کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

کے الیکٹرک کی ممبر نیپرا کو رات تک شہر بھر میں بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی

اپنا تبصرہ لکھیں