بھارت کے شہر بنگلور کی پولیس نے ایک بدنام زمانہ چور کو گرفتار کر لیا ہے جس نے چوری کے ذریعے حاصل کی گئی رقم سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے 3 کروڑ روپے کا شاندار گھر تعمیر کرکے تحفہ دیا تھا .37 سالہ چور پنچ اکشری سوامی کا مجرمانہ ریکارڈ دو دہائیوں پر محیط ہے.وہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے لیکن اس کے باوجود عیاشی اور عورتوں سے تعلقات کے لیے بدنام ہے .تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ 2014-15 میں سوامی نے ایک مشہور اداکارہ پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔ اس نے اداکارہ کو 22 لاکھ روپے کا ایک قیمتی ایکویریم تحفے میں دیا اور کولکتہ میں اس کے لئے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک عالیشان گھر بھی بنایا۔سوامی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک منظم حکمت عملی تیار کی تھی۔ وہ آئرن راڈ اور فائر گن ساتھ رکھتا تھا جس سے چوری شدہ سونے کو پگھلا کر سونے کی اینٹوں میں تبدیل کر دیتا تھا.پولیس نے جب سولاپور میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے 181 گرام سونے کے بسکٹس، 333 گرام چاندی اور وہی فائر گن برآمد ہوئی جو وہ زیورات پگھلانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔