گرم مشروب سے ڈلیوری بوائے کے زخمی ہونے پر اسٹاربکس پرپانچ کروڑ ڈالر کا جرمانہ

امریکا میں ایک ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے سے زخمی ہونے کے کیس میں کافی کمپنی اسٹاربکس پر پانچ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ریاست کیلی فورنیا کی ایک جیوری نے 2020 میں پیش آئے اس واقعے سے متعلق دائر کیس میں 14 مارچ کو کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا. اسٹاربکس کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتی ہے۔متاثرہ ڈلیوری رائیڈر مائیکل گارسیا 2020ء میں کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اسٹاربکس کے ایک آؤٹ لیٹ پر موجود تھے جب گرم مشروب ان پر گر گیا تھا .مائیکل گارسیا کے دعوے کے مطابق وہ 3 مشروبات لینے اسٹاربکس گئے تھے لیکن ایک ڈرنک مناسب طریقے سے پیک نہیں کی گئی تھی اور کمپنی کی لاپروائی کی وجہ سے اُن پر گرگئی مشروب گرنے سے ان کے جسم کا حصہ شدید جل گیا نشان پڑگئے اور ان کے مخصوص اعضا کو بہت زیادہ نقصان پہنچا جس کے بعد انہیں ایمرجنسی روم لے جایا گیا۔مائیکل کے وکیل کا کہنا تھا کہ جیوری کا فیصلہ اسٹاربکس کو صارف کی حفاظت کو نظرانداز کرنے اور ذمے داری قبول کرنے سے انکار پر جواب دہ ٹھہرانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔کمپنی کی ترجمان جیسی اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مائیکل گارسیا سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ لیکن جیوری کے دیے گئے اس فیصلے سے متفق نہیں ہے کہ ہم اس کے ذمے دار تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عائد کیا گیا جرمانہ بہت زیادہ ہے۔

Starbucks fined $50 million after delivery boy injured by hot drink

اپنا تبصرہ لکھیں