گگت بلتستان کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ،گلگت میں الشفا ٹرسٹ اور روپانی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر صحت راجہ اعظم خان نے فیتہ کاٹ کر ہسپتال کا افتتاح کردیا.الشفا ٹرسٹ اورروپانی فاونڈیشن نے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا افتتاح کردیا جہاں مفت علاج،ادویات اورآپریشن بھی کیاجائےگا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت وزیر صحت راجہ اعظم خان نے اس اقدام کو صحت کے شعبے میں انقلابی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اب آنکھوں کے علاج کے لیے دور دراز علاقوں یا دیگر صوبوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس ہسپتال میں آنکھوں کے مفت معائنے، ادویات اور آپریشنز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ روپانی ڈویلپمنٹ انیشیٹیوز کے ایڈائزر عبدالرحمان میتھانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپانی فاؤنڈیشن کا مقصد عوام کو صحت، تعلیم ،کمیونٹی بلڈنگ اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے دور دراز علاقوں میں آئی کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔شرکاء نے الشفا ٹرسٹ اور روپانی فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال گلگت بلتستان کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے