گیس کے گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹینے گیس کے گھریلوں صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا اور فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔یکم جولائی 2025 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے کیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین، روٹی تنور، کمرشل سیکٹر، جنرل انڈسٹری، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والے صارفین کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

Fixed charges for domestic gas consumers increased by 50 percent

اپنا تبصرہ لکھیں