ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اعشاریہ 28 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اسی ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 15 فیصد پر آ گئی ہے اسی دوران روز مرہ استعمال کی 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے .حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی ایک ہفتہ تنزلی کے بعد معمولی اضافہ دیکھا گیا.قلیل مدتی مہنگائی بڑھنے کا رجحان جلد خراب ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دیکھا گیا، جس میں ٹماٹر اور دالیں شامل ہیں، پیٹرول کی قیمت گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں معمولی کم ہوئی، تاہم سبزیوں کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اس کے اثرات زائل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 26.24 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 9.86 فیصد دال چنا کی قیمتوں میں 3.15 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.10 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 2.01 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.35 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.31 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 0.96 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس گندم کا آٹا 32.20 فیصد سستا ہوگیا

اپنا تبصرہ لکھیں