ہیوی ٹرک کی ٹکر سے لاہور میں تین اور اوکاڑہ میں چار افراد جاں بحق

لاہور میں رائیونڈ روڈ پرڈمپر نے ٹریکٹر سے تصادم کے بعد موٹرسائیکل اور رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ وکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کے تصادم کے باعث پیش آیا اور تصادم کے دوران موٹرسائیکل اور رکشہ بھی ڈمپر تلے دب گئے۔جبکہ اوکاڑہ میں خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

Three people died in Lahore and four in Okara after being hit by a heavy truck

اپنا تبصرہ لکھیں