ہیوی ٹریفک کے خلاف اشتعال انگیز بیان پر آفاق احمد کو گرفتا ر کرلیا گیا

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔نیوز ویلی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں۔ کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں آفاق احمد کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں ڈمپرز، ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں لوگوں کی زندگیو ں کے چراغ گل کر ر ہے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آفاق احمد نے کہا کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہو رہا ہے اس کے بعد کراچی کے نوجوان جانتے ہیں کہ انہیں اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرنا ہے۔ آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا تھا کہ الٹی میٹم آج ختم ہو گیا ہےدن میں ہیوی ٹریفک سڑکوں پر نہ لائی جائے .

Afaq Ahmed was arrested for his provocative statement against heavy traffic

اپنا تبصرہ لکھیں