ہیکنگ میں استعمال ہونے والے ٹولز کی فروخت پاکستان کی 39 ویب سائٹس بند

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور نیدرلینڈز کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں پاکستان میں موجود ایک نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس اور ان سے منسلک ویب سرورز بند کردئے جو ہیکنگ اور فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز فروخت کر رہے تھے۔ ایف بی آئی کے مطابق اس پاکستانی نیٹ ورک کو صائم رضا عرف ہارٹ سینڈر چلا رہا تھا۔صائم رضا 2020 سے ان سائبر کرائم ویب سائٹس کو چلا رہا تھا جہاں فراڈ اور ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز فروخت کیے جاتے تھے .امریکی محکمہ انصاف کے مطابق صائم رضا کے نیٹ ورک نے یہ ٹولز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کو بھی فروخت کیے جنھوں نے ان کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ میں بھی لوگوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا اور انھیں کم از کم 30 لاکھ امریکی ڈالر سے محروم کیا۔اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران ’ہارٹ سینڈر ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ بھی بند کی گئی اور نیدرلینڈز پولیس کی سائبر کرائم ٹیم کے مطابق ہارٹ سینڈر ایک ایسے گروہ کا نام ہے جو آن لائن فراڈ میں استعمال ہونے والے سوفٹ ویئرز بنا رہا تھا۔اشتہارات یوٹیوب پر بھی چلائے جا رہے تھے تاکہ ڈیجیٹل فراڈ میں استعمال ہونے والے ٹولز بیچے جا سکیں۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ صائم رضا نیٹ ورک نے نہ صرف جعلسازی کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹولز فروخت کیے بلکہ ان کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیوز بھی اپلوڈ کیں۔نیدرلینڈز کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں تحقیقات کے دوران ’ہارٹ سیںڈر‘ سے جو ڈیٹا ملا اس میں تقریباً ایک لاکھ یوزر نیمز اور پاسورڈز موجود تھے جن کا سائبر مجرموں نے غلط استعمال کیا

اپنا تبصرہ لکھیں