یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور ہوگیا

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جڈوگورا میں زمیں کی تہہ کی600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے۔ زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے۔بھارتی میدیا نے بتایا کہ جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے، نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے۔جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اورمعذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے۔ جوہڑکی شکل میں موجود آلودہ پانی واحد ذخیرہ ہے جوپینے اورنہانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ جڈوگورا میں مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں۔

Entire Indian village sick and disabled due to uranium

اپنا تبصرہ لکھیں