یونان کشتی حادثہ کے مزید 4پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چار پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔تین لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، کشتی حادثے میں اب بھی چالیس پاکستانی لاپتہ ہیں۔ تیرہ اور چودہ دسمبر کی درمیانی شب کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں چولیس پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں