یوٹیوب پر ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت متعارف

یوٹیوب نے ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت متعارف کروادی۔ جس کی مدد سے محض اردو یا کسی اور زبان میں ویڈیوز بنانے والے صارفین اپنی ویڈیوز میں مختلف زبانوں کی ڈبنگ کا اضافہ کر سکیں گے جس سے انہیں عالمی ناظرین تک رسائی کا موقع ملے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے کانٹینٹ کرئیٹرز اپنی ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں آسانی سے ڈب کر سکیں گے۔یوٹیوب کا اندرونی اے آئی ٹول کانٹینٹ کرئیٹرز کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ تیسرے فریق کی مدد کے بغیر اپنی ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کر سکیں۔یہ فیچر سب سے پہلے 2023 میں پائلٹ پروگرام کے تحت متعارف کرایا گیا تھا اور یہ محدود کریٹیرز جیسے مسٹر بیسٹ کو ہی دستیاب تھا۔لیکن اب ہر کانٹینٹ کرئیٹر اسے استعمال کر سکتا ہے جس سے ویڈیو تخلیق کرنے کا عمل آسان اور زیادہ مؤثر ہو گیا ہے۔2 سال کے طویل عرصے کے بعد اب کمپنی نے اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔کمپنی کی جانب سے رواں سال جون سے ملٹی لینگوئج تھمب نیلز کی آزمائش بھی محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

یوٹیوب پر ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت متعارف

اپنا تبصرہ لکھیں