یوکرینی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ. روس کی قومی ایئرلائن کی پروازیں منسوخ

روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کو ایک شدید سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پیر کے روز درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ذمہ داری ایک پراسرار یوکرین نواز ہیکنگ گروپ سائلنٹ کراؤنے قبول کی ہےایک رکن پارلیمنٹ نے اس واقعے کو ماسکو کے لیے انتباہ قرار دیا ہے۔روس کے شیرمتیوو ایئرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر ایسے وقت میں جب روسی عوام کی بڑی تعداد تعطیلات کے لیے سفر پر روانہ ہوتی ہے۔ایروفلوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ مسئلہ کب تک حل ہو گا لیکن ماسکو کے شیرمتیوو ایئرپورٹ پر روانگی کے بورڈ سرخ ہو گئے کیونکہ پروازیں منسوخ ہو رہی تھیں ایک ایسا وقت جب بہت سے روسی تعطیلات پر جاتے ہیں۔کریملن نے اس حملے کو تشویش ناک قرار دیا ہے، جبکہ روسی حکام نے سائبر حملے کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ روسی رکن پارلیمنٹ انتون گوریلکن کا کہنا تھا کہ روس اب ڈیجیٹل جنگ کے نشانے پر ہے۔سائلنٹ کراؤ اس سے پہلے بھی رواں سال روس کے ریئل اسٹیٹ ڈیٹا بیس، سرکاری ٹیلی کام کمپنی، ایک بڑی انشورنس فرم، ماسکو حکومت کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور جنوبی کوریائی کار ساز کمپنی کیا کے روسی دفتر پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

Major cyber attack by Ukrainian hackers. Flights of Russian national airline canceled.

اپنا تبصرہ لکھیں