پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کردی جبکہ پی آئی اے کو غیرملکی حکومت کو فروخت کی تجاویز دی ہیں. ذرائع کے مطابق 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں گئیں. نج کاری کمیشن نے بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل کر دیا گیاہےذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو لوکل بڈرز کو فروخت نہ ہونے کے باعث قطر یا ابوظہبی سے 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے اورپی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے ذرائع کے مطابق قطر یا ابوظہبی کو پی آئی اے میں بیشتر ٹرم اینڈ کنڈیشنز پہلے سے طے شدہ شامل ہو سکتی ہیں تاہم غیر ملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکاہے

اپنا تبصرہ لکھیں