مغربی افریقی ملک گیانا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیانا کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہےکہ اسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں۔کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے انزیریکوری کے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔عینی شاہد کےمطابق یہ سب اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازع فیصلہ دیا۔ریفری کے فیصلے کے بعد تماشائی گراؤنڈ میں کود پڑے اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر جھگڑے سے متعلق زیر گردش ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیڈیم میں لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔