14 کلو گرام سونا کیسے اسمگل کیا .بھارتی ادکارہ رانیا راؤ نے بتا دیا

14 کلو گرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سونا چھپانے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دوران حراست ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے دوران رانیا راؤ نے انکشاف کیا کہ انہیں دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے گیٹ اے سے سونا لینے کے لیے بذریعہ انٹرنیٹ کال موصول ہوئی تھیں اس سفر سے 2 ہفتے قبل ہی غیر ملکی نمبرز سے کال آرہی تھی جس کے بعد میں نے سونا اسمگل کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ائیرپورٹ کے ڈائننگ لاؤنج میں سفید گاؤن میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے دو پیکٹ دیے تھے جبکہ میں نے سونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا.واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار رانیا راؤ کو 12 کروڑ56 لاکھ بھارتی روپے کی مالیت کے 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران رانیا راؤ نے بتایا کہ نامعلوم شخص سے سونا لینے کے بعد اسے واش روم میں لے گئیں بعد ازاں اداکارہ نے کپڑوں میں سونے کی بسکٹس ٹیپ سے چپکا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی رانیا نے اپنے جوتوں اور جیبوں میں بھی سونے کے چھوٹے ٹکڑے چھپا رکھے تھے۔

How 14 kilograms of gold was smuggled. Indian actress Rania Rao told

اپنا تبصرہ لکھیں