16 سالہ پاکستانی طالبہ نے سندھی زبان میں پہلا اے آئی کیلکولیٹر تیار کرلیا

کراچی کی 16 سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کرلیا ۔ یہ کیلکولیٹر صرف تین دن میں تیار کیا گیا ہے اور اس سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔ماہ روز کراچی میں واقع ریحان اللہ والا اسکول کی طالبہ ہیں. جہاں طلبہ کو روایتی کتابوں اور پینسل کی جگہ اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں طلبہ کو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سکھائی جاتی ہے بلکہ انہیں دورانِ تعلیم ہی کمانے کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ماہ روز کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک بڑی آبادی موجود ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکی اور صرف سندھی زبان بولتی اور سمجھتی ہے۔ ان کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا مشکل ہوتا ہے، اسی لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا کیلکولیٹر ڈیزائن کیا جو سندھی زبان میں کام کرے اور کاروباری افراد کے لیے حساب کتاب آسان بنائے۔ماہ روز نہ صرف ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ رشین کلچرل اینڈ سائنس سینٹر سے انعام یافتہ ہیں پبلک اسپیکر بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور مختلف تقریری مقابلوں میں ایوارڈز جیت چکی ہیں۔نکا کہنا ہے کہ ڈگریوں کا انتظار کرنے کے بجائے ہنر سیکھیں اور فوراً کام شروع کریں۔ یہ دور مہارتوں کا ہے، جو لوگ جدید اسکلز سیکھیں گے، وہی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیلکولیٹر بنانے میں چیٹ جی پی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی مدد لی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر حکومت اس منصوبے میں دلچسپی لے تو اس کیلکولیٹر کو بڑے پیمانے پر تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

A 16-year-old Pakistani student developed the first AI calculator in Sindhi language

اپنا تبصرہ لکھیں