18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف

دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہےپاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک سے گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں. نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کی گئیں ڈیٹا لیک سے شناخت کی چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔ایڈوائزی میں صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سفارش کی ہے کہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

It was revealed that passwords and sensitive information of more than 180 million users were stolen.

اپنا تبصرہ لکھیں