اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم کے عمران خان ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی عدم موجودگی کو جواز بنا کر القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر کرنا انتہائی مضحکہ خیز اور عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں جج غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کی سماعت ہمیشہ دن 11:30 سے 12 بجے کے درمیان شروع ہوتی ہے۔پیر کو بھی اس کیس کی سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر تھا لیکن ان کے وکلا کی آمد سے بھی قبل قریباً 9 بجے انھیں اطلاع دی گئی کہ جج صاحب آ گئے ہیں۔عمران خان کے مطابق ان کی نقل و حرکت جیل تک محدود ہے اور ان کا قانونی حق تھا کہ میں وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو مقدمات میں جج ابولحسنات اور جج محمد بشیر ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنا چکے ہیں بالکل اسی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی سنایا جا سکتا تھا۔