2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں. ایک کو ریسکیو کرلیا گیا

گلگت کے علاقے ہوشے ویلی میں 2 خاتون جرمن کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی میں واقع لیلیٰ پیک 6096 میٹر سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوگئی جبکہ ایک اور کوہ پیما کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا اور دوسری جرمن خاتون لورا ڈاہلمائر زخمی حالت میں لاپتا ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں تعطل آگیا ہے۔الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ واقعہ 28 جولائی کو دوپہر کے وقت تقریباً 5700 میٹر کی بلندی پر پیش آیا ڈالمایر اپنی کوہ پیما ساتھی ماریناایوا کے ساتھ چڑھائی کر رہی تھیں جب اچانک ان پر پتھر آگرے جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔بیان کے مطابق خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے پیر کے روز ہیلی کاپٹرز حادثے کی جگہ پر لینڈ نہیں کر سکے تھے۔مارینا ایوا بحفاظت بیس کیمپ تک پہنچ گئی ہیں اور ان کی صحت تسلی بخش ہے، دوسری طرف خراب موسم اب بھی فضائی ریسکیو میں رکاوٹ بنا ہوا ہے

2 German female climbers hit by landslide. One rescued

اپنا تبصرہ لکھیں