بالی وڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے دوران دونوں کی ایک ساتھ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
سامنے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پیج سے لی گئی ہے جس میں ایشوریا اور ابھیشیک کو بیٹی کے ہمراہ دبئی ائیر پورٹ پر ایک ساتھ خوش دیکھا گیا۔
ائیر پورٹ پر کھڑی بسوں میں چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں کے درمیان سامنے آنے والی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سےنہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویڈیو ابھی کی ہے یا پرانی۔
جہاں ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں وہیں چند مداح اس ویڈیو کو پرانا قرار دے رہے ہیں کیوں کہ مداحوں کا کہنا ہے کہ آرادھیا کا ویڈیو میں موجود ہیئر اسٹائل پرانا ہے، ان کا موجودہ ہیئر اسٹائل ایسا نہیں ہے۔