غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پتا چلتا ہے کہ 24 سالہ اداکارہ کم سائی رونکی موت خودکشی کے سبب ہوئی لیکن لاش کے پاس سے کوئی آخری نوٹ نہیں موصول ہوا۔پولیس کے مطابقہ اداکارہ ایک کیفے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں جس کے باعث ان کی موت میں مافیا کے ملوث ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔پولیس نے اداکارہ کی موت کے کیس میں ان کی ساتھی اداکاراؤں سمیت قریبی دوست، جائیداد کے معاملات دیکھنے والے منیجرز سمیت اہم شخصیات سے پوچھ گچھ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت پر ہر قسم کی کارروائی کی گئی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینےپوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں پتا چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت کوئی سازش نہیں ہے۔واضح رہے کہ داکارہ کی لاش پراسرار طور پر ان کے کمرے سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا.کم سائی رون جنوبی کوریا کی مقبول اداکاروں میں سے ایک تھیں کم کا کیرئیر اس وقت رک گیا جب ان پر 2022 میں ڈرائیونگ کے معاملے پر 20 ملین یوان جرمانہ عائد کیا گیا۔اس وقت انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معافی نامہ جاری کیا تھا۔