26ویں آئینی ترمیم سے متعلق پیپلز ہارٹی کا ڈرافٹ سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کامسودہ میں وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی کمیشن ہوگا .جسے کانسٹی ٹیوشن کمیشن آف پاکستان کہا جائے گا.اس کمیشن میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، آئینی عدالت کے دو سینئر ترین ججز، ایک ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہوگیوفاقی وزیر قانون ، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کا نمائندہ کمیشن کا حصہ ہونگے کمیشن میں دو ممبران سینیٹ اور دو ممبران قومی اسمبلی بھی شامل ہونگے.پیپلز پارٹی نے اپنے مسودے میں آئین کے آرٹیکل 175 اے اور 199 میں ترامیم کی تجویز کی ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے علاوہ 4 صوبائی آئینی عدالتوں کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے، مسودے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد جبکہ صوبائی آئینی عدالتیں ہر صوبے میں ہونی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں